Wednesday, 15 January 2025, 10:32:39 am
 
ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان سرسبز لائحہ عمل معاہدے پرعملدرآمد پراتفاق
September 19, 2023

ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے سرسبز لائحہ عمل معاہدے پر عملدرآمد پر اتفاق کیاہے۔

وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر ڈنمارک کے اپنے ہم منصبLars Lokke Rasmussenسے ملاقات میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان شاندار دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ امور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یورپ میں اسلاموفوبیا میں اضافے کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے حکومت ڈنمارک کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا کہ قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابوں کو نذراخش کرنے کے خلاف بل لایا جائے گا۔