Thursday, 23 January 2025, 03:19:43 am
 
طلباء کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مریم نواز
January 20, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج(پیر کو) ڈیرہ غازی خان میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کیا۔

انہوں نے بارہ سو پچاس سے زیادہ طلباء میں تین کروڑ روپے سے زائد کے وظائف تقسیم کئے۔

انہوںنے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مریم نواز نے کہا صوبائی حکومت نے رواں سال طلباء میں تیس ہزار ہونہار اسکالر شپ تقسیم کئے ہیں اور اگلے سال اس کو پچاس ہزار تک بڑھایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپس صوبے کے تمام ڈویژنز میں تقسیم کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا طلبا کو لیپ ٹاپس اور الیکٹرک بائیکس بھی دی جائیںگی۔