Saturday, 27 July 2024, 01:23:04 pm
نجی حج سکیم کے تحت عازمین حج کی رجسٹریشن جاری ہے، اشرفی
April 20, 2024

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ نجی حج سکیم کے تحت عازمین حج کی رجسٹریشن جاری ہے اور رواں سال روڈ ٹو مکہ منصوبے سے چوبیس ہزار عازمین حج مستفید ہونگے۔

آج(ہفتہ) کو لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے اعلی سطح کے حکام بھیج رہی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کا اسرائیل کے حوالے سے یکساں موقف ہے۔