Saturday, 04 May 2024, 08:03:48 am
وزیر داخلہ کا مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلیے پاک، ایران تعاون کی ضرورت پر زور
April 20, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے مستقبل میں ایران کے صدر کے دورہ پاکستان اور ان کے دورے کے دوران کیے جانے والے معاہدوں کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔