Tuesday, 22 October 2024, 06:46:28 am
 
انڈونیشیا،پرابوو سوبیانتو نے صدارت کا منصب سنبھال لیا
October 20, 2024

انڈو نیشیا میں Prabowo Subianto نے آج جکارتہ میں ملک کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔

 تہتر سالہ پرابووو سوبیانتھ انڈو نیشیا کی پارلیمنٹ میں ایک تقریب میں حلف لینے کے بعد سرکاری طور پر ملک کے آٹھویں صدر بن گئے۔

 وہ اٹھائیس کروڑ آبادی کے ملک کے سربراہ ہونگے۔

 پرابوو نے چودہ فروری کا مقابلہ تقریباً ساٹھ فیصد ووٹوں سے جیت لیا تھا اور ایک مضبوط پارلیمانی اتحاد بنانے کیلئے گزشتہ نو ماہ سے سرگرم تھے۔