Tuesday, 22 October 2024, 06:43:23 am
 
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید اکتالیس فلسطینی شہید
October 21, 2024

آج غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید اکتالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ سال سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت میں بیالیس ہزار چھ سو سے زائد فلسطینی شہید اور تقریبا ننانوے ہزار آٹھ سو زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے شمالی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی آبادی کو شہید اور بے گھر کرکے مظالم ڈھانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔