Tuesday, 22 October 2024, 06:48:51 am
 
امریکی وزیر خارجہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے متحرک
October 21, 2024

امریکی وزیرخارجہ ANTONY BLINKEN غزہ میں جنگ بندی پر زوردینے کیلئے مشرق وسطی کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق ANTONY BLINKEN علاقائی رہنمائوں سے ملاقات کریںگے جس میں جنگ بندی کی اہمیت اور فلسطینی عوام کے مصائب کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وہ جنگ کے بعد فلسطینیوں کی ازسر نو زندگی کی شروعات اور منصوبہ بندی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیںگے۔