Tuesday, 22 October 2024, 04:06:35 am
 
عوام کے مسائل حل کرنا ہماری پارٹی کا منشور ہے، بلاول
November 20, 2023

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری پارٹی کا منشور ہے۔

انہوں نے آج (پیر) کو نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت سیاست میں تقسیم اور نفرت پر یقین نہیں رکھتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے امیدظاہر کی کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی مستحکم پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔