Thursday, 26 December 2024, 05:55:34 pm
 
رواں سال پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 34فیصداضافہ
November 20, 2024

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی چارماہ کے دوران34فیصداضافے کے ساتھ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران آئی ٹی شعبے نے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی برآمدات کیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اکتوبر میں 33 کروڑ ڈالر رہیں جو ستمبر سے 13 فیصد زائد ہیں۔ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ گزشتہ 12 مہینوں سے اوسطا ًماہانہ تقریبا ً29 کروڑ ڈالر کی خدمات برآمد کررہا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق آئی ٹی شعبے کی برآمدات بڑھنے کا مثبت رجحان مالی سال 2025 میں جاری رہے گا۔ وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ برآمدات بڑھانے کیلئے اہم کرداراداکررہے ہیں۔