Saturday, 27 July 2024, 01:57:05 pm
الیکشن کمیشن کاجنوری کے آخری ہفتےمیں عام انتخابات کرانے کااعلان
September 21, 2023

 الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست اس ماہ کی 27 تاریخ کو شائع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی فہرست پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔