پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس چار سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد ستاون ہزارچارسو پوائنٹس سے تجاوز کر گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ چند ہفتوں میں یہ مثبت رجحان ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے نگران حکومت کی طرف سے وضع کردہ پالیسیوں اور اٹھائے گئے اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔