Saturday, 27 July 2024, 06:34:02 pm
ریڈیو پاکستان ملتان آج اپنی53 ویں سالگرہ منارہا ہے
November 21, 2023

ریڈیو پاکستان ملتان آج اپنی ترپن ویں سالگرہ منارہا ہے اس سٹیشن نے انیس سو ستر میں آج ہی کے دن اپنی نشریات کا آغاز کیا تھا۔ ریڈیو پاکستان ملتان نے جنوبی پنجاب کی ثقافتی روایات اور تہذیب بحال کی اور ناہید اختر، پٹھانے خان، منصور ملنگی، ثریا ملتانیکر، مینا لودھی، نعیم الحسن ببلو، سہیل اصغر، محسن گیلانی، زاہد سلیم اور دیگر بڑے فنکاروں اور گلو کاروں کو متعارف کرایا۔ اس سٹیشن نے حضرت خواجہ غلام فرید اور دوسرے صوفی شعرا کا کلام کافی کی صورت میں پیش کیا۔

ریڈیو پاکستان ملتان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بھی بہترین طریقے سے آغاز کیا۔

https://www.facebook.com/radiopakistannewsofficial/videos/356029773582249