Wednesday, 15 January 2025, 10:03:10 am
 
پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ
September 22, 2023

پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کی سربراہی میں ایک وفد کے درمیان ملاقات کیا گیا۔

صدر نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی انتہائی قدر کرتا ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔

صدر نے دونوں برادر ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے وفد کو بتایا کہ پاکستان نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت دینے اور فوری فیصلے کرنے کیلئے ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی ہے۔

صدر نے کشمیر، فلسطین اور افغانستان کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔