Sunday, 19 January 2025, 03:21:59 pm
 
وزیراطلاعات کی ترکیہ میں امدادی کارروائیوں میں ریسکیو 1122 ٹیم کے کردار کی تعریف
February 24, 2023

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ترکیہ میں امدادی کارروائیوں میں پاکستان کی ریسکیو 1122 ٹیم کے کردار کی تعریف کی ہے۔

جمعرات کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے استنبول کے ہوائی اڈے سے پاکستان واپس روانہ ہونے والی ریسکیو 1122 کی ٹیم کیلئے ترک عوام کی گرم جوشی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کرنے والی ٹیم کا کردار قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے زندگیاں بچائیں اور وہ ہمارے ہیرو ہیں۔