Thursday, 12 September 2024, 05:42:44 pm
 
احسن اقبال کا سی پیک کو ترقی دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ
March 24, 2023

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ترقی دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں سی پیک منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیر منصوبہ بندی نے ملک کے برآمدی شعبے کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں پیشہ ور چینی افراد کی مدد لیتے ہوئے وزیراعظم کی تجویز کو آگے بڑھائیں۔

انہوں نے خصوصی اقتصادی زونز کو برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ایک ذریعہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی مصنوعات و خدمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ کی طلب کے مطابق ہوں۔اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز، ایم ایل ون، کراچی سرکلر ریلوے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا جن پر مشترکہ ورکنگ گروپس کے آئندہ اجلاسوں میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔