Monday, 06 May 2024, 01:43:19 am
این ڈی ایم اے کی کل سے منگل تک بارش کی پیشگوئی
April 24, 2024

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے کل سے منگل تک بارش کے متوقع سلسلے کے دوران عوام کے لئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق مغربی لہر سے گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ حصوں میں موسلادھار سے درمیانے درجے کی بارشیں ، آندھی، ژالہ باری اور پہاڑی مقامات پر برف باری کا امکان ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے بالخصوص بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ممکنہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دریاؤں کے کناروں اور نالوں کے قریب رہنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے بارے میں آگاہ رہیں اور ضرورت پڑنے پر وہاں سے چلے جائیں۔