Saturday, 18 May 2024, 11:18:06 pm
وزیراعظم کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پرمبارکباد
May 05, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تیسری مرتبہ لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اورعوامی خدمت کا یقینی ثبوت ہے ۔مستقبل میں صادق خان کیلئے کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ایک محنت کش پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے قابل فخر بیٹے نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ ہرپاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔