Sunday, 19 May 2024, 03:31:54 am
نائب وزیراعظم کی ترکیہ، آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون پر زور
May 05, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے پندرھویں سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب HAKAN FIDAN اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ JEYHUN BAYRAMOV سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران انہوں نے معیشت، تجارت، توانائی اور دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دوستی کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے رواں سال نومبر میں باکو شہر میں کاپ انتیس کی میزبانی حاصل کرنے پر آذربائیجان کو مبارک باد دی۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلے کے حل کیلئے تعاون بڑھانے اور تجربات کے تبادلے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام کے منصفانہ نصب العین پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی تعریف کی۔