دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے دو روزہ پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے۔
سعودی عرب کا پچاس رکنی اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس کا مقصد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا اور مقامی کاروباری شخصیات سے مضبوط روابط استوار کرنا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کام، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، کان کنی، زراعت اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف معاشی شعبوں کی تیس کمپنیاں بھی وفد کا حصہ ہیں۔