Saturday, 18 May 2024, 10:00:24 pm
لاہوراورکراچی میں کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر24گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت
May 05, 2024

وزیرداخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلئے لاہور اورکراچی میں کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آج اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس طرح ہرایک کیلئے پاسپورٹ کی خدمات آسانی سے میسر ہوںگی۔