Monday, 06 May 2024, 06:15:53 am
ایرانی صدرکا پاکستان اورایران کے درمیان تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کا عزم
April 24, 2024

ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ رات وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ملک عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کے مشترکہ اقدامات پرتوجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران نے صنعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور وہ پاکستان کے ساتھ مہارتوں کے تبادلے کے لئے تیار ہے۔

ایرانی صدر نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا عزم بھی ظاہرکیا۔