Monday, 06 May 2024, 02:13:09 am
صدر کا سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ
April 24, 2024

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان دیرینہ سٹرٹیجک تعلقات ہیں جن کو تجارت، معیشت ، زراعت، لوگوں کے درمیان روابط اور ثقافت کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کو آپریشن ایجنسی کے چیئرمین LUO ZHAOHUI کی سربراہی میں وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

صدر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سی پیک کو انتہائی اہمیت کا سٹرٹیجک منصوبہ سمجھتا ہے اوراس کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے گوادر بندرگاہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے نہ صرف علاقائی روابط کو فروغ ملے گا بلکہ چین کیلئے مصنوعات کی ترسیل کا خرچہ کم ہوگا ۔چائنا انٹرنیشنل ، ڈویلپمنٹ ایجنسی کو آپریشن کے چیئرمین نے صدر کو پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی اور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ان کے ادارے کے کردار کے بارے میں بتایا۔پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے بھی صدر سے ملاقات کی ۔صدر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلوی کمپنیوں پرزوردیا کہ وہ زراعت اور زرعی آلات سمیت پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔