Saturday, 27 July 2024, 04:50:17 am
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم رہے گا
May 24, 2024

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدیدگرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد پشاوراور مظفرآباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور تینتیس کراچی تیسکوئٹہ بیسگلگت اٹھارہاور مری انیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ LEH اور شوپیاں میں موسم جزوی طور پر ابر آلوداور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جموں میں گرم اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت سرینگر پلوامہ اور بارہ مولہ سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، Lehسات اننت ناگ اور شوپیاں میںسترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔