Saturday, 13 April 2024, 02:49:13 am
پی پی پی کے امیدواراویس قادرشاہ نے سپیکرسندھ اسمبلی کے عہدے کاحلف اٹھالیا
February 25, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید اویس قادر شاہ نے آج(اتوار) سندھ اسمبلی کے بارہویں سپیکر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔

رائے شماری سبکدوش ہونے والے سپیکر آغا سراج درانی کے زیر صدارت اسمبلی کے اجلاس میں ہوئی ۔

سید اویس قادر شاہ نے ایک سو سینتالیس میں سے ایک سو گیارہ ووٹ حاصل کئے جبکہ ایم کیوایم کی نامزد امیدوار صوفیہ شاہ کو چھتیس ووٹ ملے ۔

بعد میں اویس شاہ نے سپیکر کی حیثیت سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک عظیم تاریخ رکھنے والی سندھ اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونا میرے لئے ایک اعزاز ہے ۔

انہوں نے اعتماد کااظہار کرنے پر پارٹی رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سندھ کے عوام اور اپنے حلقے کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اسمبلی میں نمائندگی کیلئے منتخب کیا ۔

اویس شاہ اب ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے رائے شماری کرائیںگے جس کیلئے پیپلزپارٹی کی طرف سے انتھونی نوید اور ایم کیوایم پاکستان کی طرف سے راشد خان نامزد امیدوار ہیں۔