Saturday, 27 April 2024, 08:57:13 pm
ترکیہ کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب اور نون لیگ کے قائد سے ملاقات
March 25, 2024

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت Pacaci نے آج لاہور میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اور مسلم لیگ نون کے قائد محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

مریم نواز نے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ترک سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریگی۔اس موقع پر ترک سفیر نے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔