وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے اجلاسوں کے موقع پر درجہ بندی کے عالمی ادارے MOODY کے ایک وفد سے ملاقات کی۔
وزیر خزانہ نے وفد کوحکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت سے آگاہ کیا جس کی بدولت پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں استحکام آیا ہے۔
انہوں نے اقتصادی اشاریوں میں بہتری' مہنگائی میں کمی' حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی' کرنسی کی مستحکم شرح تبادلہ اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کو اجاگر کیا۔
وزیر خزانہ نے وفد کو بتایا کہ محصولات میں اضافے اور ٹیکس کے دائرے میں توسیع کرنے کیلئے جامع ٹیکس اصلاحات کی جارہی ہیں۔
امریکہ کی جانب سے ٹیرف کے حالیہ نفاذ پروفاقی وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری رابطے کا حکومتی عزم ظاہر کیا۔