پاکستان کے برسلز میں سفیر رحیم حیات نے اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل مبصر عبدالخالق علی سعید الیافعی سے ملاقات کی اور انہیں غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بھارت کی جانب سے مسلسل غلط معلومات اور غلط بیانی کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کیلئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی YOVSEF M. AL DOBEAY کے آزاد جموں و کشمیرکے حالیہ دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا جہاں انہوں نے کشمیری عوام کے منصفانہ حق کیلئے او آئی سی کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔
انہوں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی یونین میں کروشیا کی مستقل نمائندہ ارینااندراسی سے بھی ملاقات کی۔
انہوں نے بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال پر مفیدبات چیت کی اور پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کے تناظر میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔