سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کے خلاف غلط معلومات کی بھارتی مہم مستر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حربے خطے میں امن اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالیں گے۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں اور مشنوں کے سربراہوں کے ایک گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کو مسترد کیا ہے۔
انہوں نے بھارت کی جانب سے کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کے خلاف بھی خبردار کیا اور کسی بھی مہم جوئی کے مقابلے کیلئے پاکستان کی تیاری کا اعلان کیا۔