Thursday, 28 March 2024, 09:33:33 pm
وزیراعظم کی ہرمستحق شخص کومفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
March 26, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہر مستحق شخص کو مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان مستحق افراد کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اندراج نہ ہونے کی وجہ سے مفت آٹا حاصل نہیںکر پا رہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر مفت آٹے کی تقسیک کے مقامات پر نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کائونٹرز کھولنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان کے دوران غریب عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ مفت آٹے کی فراہمی کے عمل کی نگرانی اور معیار یقینی بنانے کیلئے لاہور قصور اور سرگودھا کے دوروں کے بعد دوسرے شہروں کا بھی دورہ کریں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے اور بڑی تعداد میں خاندان اِس سکیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔