Saturday, 27 April 2024, 07:22:03 pm
پنجاب کابینہ کا گندم کی خریداری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
March 26, 2024

پنجاب کابینہ نے گندم کی خریداری اور دیگر امور پر پالیسی سازی کے لیے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جو آج لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیر خوراک جبکہ وزیر خزانہ، زراعت اور اطلاعات اس کے رکن ہوں گے۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے زرعی ضروریات کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے موٹر سائیکلوں کو حفاظتی شیلڈز سے لیس کرنے کی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ لوگوں کو پتنگ کے تار سے بچایا جا سکے۔