وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک محفوظ ملک ہے اور سرمایہ کاروں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
انہوں نے آج لاہور میں سرمایہ کاری کی بیرونی کمپنیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہاکہ حکومت نے سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بعض شرپسندوں کی طرف سے حملوں کا سخت نوٹس لیاگیا ہے اورمجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ایک حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ۔
ملاقات میں سرمایہ کاروں کی حفاظت اور سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا۔