Tuesday, 17 September 2024, 12:02:02 am
 
کوئٹہ،شہیدہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ اداکردی گئی
August 26, 2024

 بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش پانے والے سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی

نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کردیے گئے۔شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔