Saturday, 27 April 2024, 10:02:46 pm
وزیراعلی پنجاب کی صوبے میں ٹیکس سے متعلق مشاورت کاشعبہ قائم کرنے کی ہدایت
March 27, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسداد منشیات کیلئے نئے محکمے کے قیام اور منشیات کی روک تھام کے لئے تین پولیس سٹیشنز کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری آج(بدھ) لاہور میں ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔

انہوں نے ٹیکس سے متعلق مشاورت کیلئے ایک شعبہ قائم کرنے کی ہدایت کی اور تمام افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیا۔

انہوں نے گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس سے متعلق بقایا جات نمٹانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے تیرہ ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔