Saturday, 27 April 2024, 01:00:42 pm
صدر کا چینی سفارتخانے کا دورہ، سفیر سےچینی شہریوں کی ہلاکت پراظہار تعزیت
March 27, 2024

 صدر آصف علی زرداری نے آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور بشام میں دہشت گرد حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر تعزیت کی۔انہوں نے گزشتہ روزکے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں چینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔چینی سفیر نے اظہار تعزیت کے لئے چینی سفارتخانے آنے پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔جیانگ زیڈانگ نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔چینی سفیر نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون اور پاکستان میں چینی کارکنوں کی سکیورٹی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے اور سی پیک اور دیگر منصوبوں کے لئے مدد کرنے کے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔