Monday, 28 April 2025, 11:18:39 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے صحت عامہ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا
April 23, 2025

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے کے اندر صحت عامہ کے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ نگرانی کے عمل میں بہتری کو یقینی بنانے کیلئے نگرانی ، اطلاعات اور جائزے کا الگ شعبہ قائم کیا جائے گا۔

اجلاس میں مریضوں کی دیکھ بھال اور باہمی رابطے کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی اور ثانوی صحت کا جامع ڈیجیٹل ریفرل سسٹم متعارف کرانے کی بھی منظوری دی گئی۔

موبائل کلینکس پروگرام کیلئے جدید گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ۔توقع ہے کہ مئی کے آخر تک ان کلینک کی تعداد پانچ سو چوالیس ہوجائے گی۔