پنجاب کابینہ نے صوبے کے پندرہ لاکھ کارکنوں اور مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے راشن کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ فیصلہ آج لاہور میں وزیراعلی مریم نواز کے زیر صدارت ایک اجلاس میں کیاگیا ۔
سکیم کے تحت مزدوروں کو ماہانہ بنیادوں پر دس ہزار روپے فراہم کیئے جائیںگے۔
کابینہ نے انیس سوستاون کے FOOD GRAINS LICENCING کنٹرول آرڈر میں ترمیم کی بھی منظوری دی جس کے مطابق فلور ملز کیلئے پچیس فیصد گندم خریداری لازمی قراردی گئی ہے۔
کابینہ نے پنجاب کے صارفین کے تحفظ ایکٹ دوہزار پانچ میں بھی ترامیم کی منظوری دی جس کے مطابق ایڈیشنل سیشن ججز کو صارف عدالت کے اختیارات بھی حاصل ہوںگے۔