Monday, 28 April 2025, 11:54:30 pm
 
وزیراعلی مریم نوازکا پنجاب کوپولیوسے پاک صوبہ بنانے کے عزم کا اعادہ
April 24, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی،ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر جان لیوا بیماریوںکے خلاف ویکسی نیشن مہم زور وشور سے جاری ہے۔

عالمی امیوٹائزیشن ویک کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم ، خبردار کرنے اور بروقت ویکسی نیشن بیماریوں کے خلاف مؤثر ہتھیار ہیں۔

وزیراعلی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تمام ضروری ویکسین لگوانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے صحت کے کارکنوں اور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن کی ٹیموں کو گھرگھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسین دینے کیلئے انتھک کام کرنے پر سراہا۔

مریم نواز نے پنجاب کو پولیو سے پاک صوبہ بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔