Monday, 28 April 2025, 11:25:52 pm
 
پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے جامع پیکج کی منظوری
April 21, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں گندم کے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ایک سو دس ارب روپے کے جامع پیکج کی منظوری دی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے لاہور میں گندم کے بارے میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران کلیدی فیصلوں اورمتعدداقدامات کی منظوری دی۔

اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کے امدادی پروگرام کیلئے پچیس ارب روپے مختص کرنے کی توثیق کی گئی جس سے وزیراعلی کی ہدایت کے تحت ہرپانچ ایکڑ اراضی پر کاشتکاری کیلئے گندم کے کاشتکاروں کو پچیس ہزار روپے ملیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ایک قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت آٹے کی ملوں کو گندم کی رسد کا کم ازکم پچیس فیصد خریدنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم کی خریداری کی مہم کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری سونپی اور قیمتیں کنٹرول کرنے کے محکمے کو اس سلسلے میں ان سے معاونت کرنے کی ہدایت کی۔