Sunday, 08 September 2024, 09:43:31 am
 
این ڈی ایم اے کا منگل تک بارشوں کے حوالے سے انتباہ
July 27, 2024

ہنگامی امدادی ادارے نے آج سے منگل تک ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں بارشوں کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ حساس علاقوں میں سیلاب کے ممکنہ اثرات کم کرنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اس نظام کے زیر اثر بالائی خیبرپختونخوا، گلیات، مری، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں اس عرصے کے دوران شدید بارش مٹی کے تودے یا پتھر گرنے کاباعث بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی طغیانی آسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال سے آگاہی کیلئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ کے نام سے ایک ایپ جاری کی ہے جو گوگل پلے سٹور اور آئی او ایس ایپ سٹور پر دستیاب ہے تاکہ عوام کو بروقت الرٹس، ہدایات اور رہنمائی فراہم کی جاسکے۔