Sunday, 08 September 2024, 07:41:31 am
 
پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے عزم کا اظہار
July 27, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

لاہور میں ہوآوے پاکستان کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسریو شاوننگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صوبے میں تکنیکی ایجادات اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

بات چیت کے دوران پنجاب میں ڈیجیٹل ترقی کیلئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیااور اس مقصد کیلئے ہوآوے کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔