Saturday, 27 April 2024, 11:48:00 am
معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
March 28, 2024

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی حکومت کے لئے سب سے بڑا چیلنج اور اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا محصولات جمع کرنے کے نظام کو جدید بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر مکمل طور پر ڈیجیٹلائزڈ ہے اور ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اربوں روپے کی بجلی چوری روکنے کے لئےWhole of Goverment سوچ اپنائی جارہی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری، ادارہ جاتی اصلاحات، ملکی،غیر ملکی سرمایہ کاری اور کفایت شعاری حکومت کی ترجیحات ہیں۔