Saturday, 27 April 2024, 11:26:02 pm
پنجاب حکومت کاکاشتکاروں کو56 اقسام کی مشینری فراہم کرنے کافیصلہ
March 28, 2024

 پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو چھپن اقسام کی مشینری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ فیصلہ آج لاہور میں پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی صدارت میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت دو ارب روپے مالیت کا زرعی سازو سامان خریدا جائے گا اور کاشتکاروں کو ارزاں نرخوں پر دیا جائے گا۔