Saturday, 20 April 2024, 01:28:42 am
عازمین حج کا پہلا گروپ کل مکہ مکرمہ روانہ ہوگا
May 28, 2023

عازمین حج کا پہلا گروپ کل مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہو گا۔مدینہ منورہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے جاوید اقبال نے اطلاع دی ہے کہ773 عازمین حج پر مشتمل پہلا گروپ آٹھ دن کے قیام کے بعد کل صبح مکہ مکرمہ کیلئے روانہ ہو گا۔مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن نے مقدس سرزمین پر عازمین حج کے آرام دہ قیام کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں۔حج کے دوران ان کی مدد کیلئے مفت ہیلپ لائن نمبر8001166622 دستیاب ہے۔اس کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے025500426ٗ جدہ کیلئے026670980 اور مدینہ منورہ کیلئے04-8250789 اور04-8250782 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔