Thursday, 20 June 2024, 11:43:55 pm
عمران خان حالیہ پُرتشدد کارروائیوں پر قوم سے معافی مانگیں:وزیر اطلاعات
May 29, 2023

اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کہا ہے کہ وہ حالیہ پُرتشدد کارروائیوں پر قوم سے معافی مانگیں۔

آج (پیر) ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے مصنوعی بیانیوں اور جعلی تصویروں کے ذریعے عوام کو صرف گمراہ کیا ہے۔