Saturday, 27 July 2024, 07:47:31 am
پیپلز پارٹی ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،زرداری
November 30, 2023

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

انہوں نے یہ بات آج کوئٹہ میں پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس سے پہلے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کی جماعت کا مقصد ملک کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔انہوں نے بلوچستان کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں مہیا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔