Tuesday, 23 April 2024, 05:15:01 pm
حکومت نے سپانسرشپ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تاریخ9اپریل تک بڑھادی
March 31, 2023

حکومت نے ریگولر اور سپانسرشپ سکیموں کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخوں میں 9اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

ریگولر سکیم کے تحت حج درخواستیں اتوار جبکہ سپانسرشپ سکیم کے تحت درخواستیں اگلے ماہ کی نو تاریخ تک وصول کی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھیجنے میں درپیش مسائل کے باعث کیاگیا ہے ۔

سپانسر شپ حج سکیم کے تحت بھیجے جانے والی درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیاجائے گا۔

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے تمام نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے ۔