صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں سردار یار محمد رند کی رہائش گاہ پر اپنے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کی خوشحالی کے لیے حکومت اور مقامی فریقوں کی جانب سے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات کی مسلسل حمایت کی ہے۔