وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب Eskandar Momeni سے تہران میں ملاقات کی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے جنگ بندی اور مصالحتی کردار پر پاکستان کی تاریخ ساز کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی برادر ملک پاکستان کی ثالثی میں ہوئی۔
اسکندر مومنی نے کہا کہ ایران پاکستان کا مخلصانہ اور مثبت کردار ہمیشہ یاد رکھے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع کے دیرپا حل کے لئے مخلصانہ کاوشیں کی جا رہی ہیں۔