بحری امورکے وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ سولہ پاکستانی کمپنیوں کو پہلی بار روسی مارکیٹ میں سمندری خوراک برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں اسے پاکستان کے ماہی گیری کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت اور ملک کی سمندری خوراک کی صنعت کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ توقع ہے کہ روسی مارکیٹ تک رسائی یوریشین اکنامک یونین کے دیگر رکن ممالک کے لیے دروازے کھولے گی، جس سے پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو گا۔
جنید انوار چوہدری نے کہا کہ روسی مارکیٹ میں داخلے کے بعد پاکستان کی سالانہ سمندری خوراک کی برآمدات پچاس کروڑ ڈالر سے بڑھ 80 کروڑ ڈالر مالیت کی ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سمندری خوراک کی برآمدات کے لیے سمندری، فضائی اور زمینی راستے استعمال کیے جائیں گے۔