وزیراعظم محمد شہباز شریف انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کیلئے ترکیہ میں موجود ہیں۔
وہ آج پانچویں ڈپلومیسی فورم میں لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم پینل مذاکرے میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
وزیراعظم فورم کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی ترک صدر رجب طیب ایردوان کے علاوہ فورم میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔